Site icon Tashakur News

ممبئی میں شوہر نے بیوی کو ٹرین کے آگے دھکا دے کر قتل کر دیا

430072 8715832 updates

ممبئی میں گھریلو جھگڑے پر مبنی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو ٹرین کے آگے دھکا دے کر قتل کر دیا۔
ایران نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں

بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ ملزم راج کمار گپتا کا اپنی 36 سالہ بیوی پشپا گپتا سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے غصے میں آکر بیوی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر گجرات جانے والی ٹرین میں سوار ہو گیا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے سورت سے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا اکثر اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

Exit mobile version