Site icon Tashakur News

امارات نے ایران پر حملے کے لیے فضائی حدود بند کر دی

429123 5288663 updates

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کو ایران پر کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ یہ اعلان اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں کیا۔

کراچی: سونے کی قیمت میں بڑی کمی

وزیر مملکت ریم الہاشمی نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، تاہم امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوجی حل ممکن نہیں اور خطے میں کشیدگی مزید نقصان کا سبب بنے گی۔ ایرانی حملوں کے جواب میں تہران میں اماراتی سفارتخانہ بند کر کے سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ابوظبی کے اماراتی عسکری حکام نے تصدیق کی کہ ملک حالت جنگ میں ہے۔ ترجمان وزارتِ دفاع نے کہا کہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے، جہاں خلیج فارس کے ممالک اپنے دفاعی موقف کو مضبوط کر رہے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

Exit mobile version