Site icon Tashakur News

کراچی ائیرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

428889 8680903 updates

کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز، پولیس اور ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے اضافی دستے ایئرپورٹ کی حدود اور ملحقہ شاہراہوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

شاہد آفریدی کا آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت صرف ٹکٹ رکھنے والے مسافروں تک محدود ہوگی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بلا ضرورت ایئرپورٹ کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق غیر متعلقہ افراد کو ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید برآں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹر، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہیڈ آفس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دفاتر کی سکیورٹی بھی غیر معمولی طور پر بڑھا دی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے ان عمارتوں کے اطراف میں گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کالونی میں صرف ملازمین اور رہائشی افراد کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ پی آئی اے ٹاؤن شپ کی سڑک سے ایئرپورٹ، پی آئی اے ہیڈ آفس اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز جانے والے راستے عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز کے مقررہ وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ پہنچیں، کیونکہ داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کے باعث تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سکیورٹی انتظامات کو آئندہ احکامات تک برقرار رکھا جائے گا۔

Exit mobile version