Site icon Tashakur News

گل پلازہ سانحہ: سابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے جوڈیشل کمیشن کو جواب دینے سے معذرت کرلی

428620 3964463 updates

گل پلازہ سانحے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو اہم پیش رفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سوالنامے کے جوابات دینے سے معذرت کرلی۔
وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، شرجیل میمن

سابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس عبدالحمید جاگیرانی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اب ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز نہیں رہے، اس لیے کمیشن کے سوالنامے کا جواب دینے کے مجاز نہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس فاطمہ میمن کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر کا چارج اب ان کے پاس نہیں ہے، لہٰذا وہ بطور ڈائریکٹر کمیشن کے سوالات کے جواب نہیں دے سکتے۔

جوڈیشل کمیشن نے نوٹس میں ہدایت کی ہے کہ ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس ذاتی حیثیت میں 26 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

یاد رہے کہ گل پلازہ سانحے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن مختلف سرکاری افسران اور متعلقہ اداروں سے بیانات اور ریکارڈ طلب کر رہا ہے۔

Exit mobile version