Tashakur News

ایسٹ پولیس کا پیشہ ور گداگروں اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 310 افراد حراست میں

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور پیشہ ورانہ گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس، قانونی اسٹیٹس کے حصول کا طریقہ کار طے

پولیس کے مطابق ایسٹ کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، مارکیٹس اور چوراہوں پر خصوصی کارروائیاں کی گئیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 310 پیشہ ور گداگیروں کو حراست میں لیا گیا، جو ٹریفک سگنلز، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر شہریوں کو ہراساں کرنے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2026 02 22 at 6.22.56 PM 1

Exit mobile version