Site icon Tashakur News

حیدرآباد کسٹمز نے کروڑوں روپے کی غیر قانونی اشیاء تلف کر دیں

Screenshot 2026 02 17 181314

حیدرآباد: حیدرآباد کسٹمز نے سائٹ ایریا میں اپنی ماڈل لا انفورسمنٹ یونٹ کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیاء تلف کر دی ہیں۔ تلف کی گئی اشیاء میں افیون، چرس، آئس، غیر ملکی شراب، غیر قانونی سگریٹ اور جعلی ادویات شامل تھیں، جو مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔

کراچی: درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم “بلاول” گرفتار

کلیکٹر کسٹمز ڈاکٹر ناصر خان نے کہا کہ یہ ممنوعہ اشیاء انسانی صحت اور معاش کے لیے شدید نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری ہے اور کسی رعایت کی گنجائش نہیں۔

تلف شدہ اشیاء کی یہ کارروائی کسٹمز کی مؤثر نگرانی اور انسداد اسمگلنگ اقدامات کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد ملک میں غیر قانونی مصنوعات کی روک تھام اور عوام کی حفاظت ہے۔

Exit mobile version