Site icon Tashakur News

کراچی: مومن آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران نوجوان قتل، تین ملزمان گرفتار

f749f7b4 c906 412f 9754 4ca9cebf8e9e

کراچی (ویسٹ پولیس پریس آفس) – ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے مومن آباد کے علاقے قائم خانی کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران 22 سالہ نوجوان عثمان کے قتل کے تین ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر تجاوزات کے خاتمے کا بڑا آپریشن

اطلاعات کے مطابق مقتول اور ملزمان آپس میں رشتے دار تھے اور پرانی رنجش کے باعث جھگڑا ہوا۔ ملزمان نے مقتول پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں عثمان شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت تین ملزمان نازیہ، یامین اور عادل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترجمان:
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ

Exit mobile version