Tashakur News

ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی نے پولیس ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے اردلی روم کا انعقاد کیا

کراچی (11 فروری 2026) — ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا تاکہ پولیس ملازمین کے زیرِ التواء شوکاز نوٹسز کی سماعت اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔

چیف سیکریٹری سندھ و کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ — آرام باغ میں تجاوزات و پارکنگ مافیا کے خلاف سخت آپریشن

ایسٹ زون کے مختلف تھانوں، یونٹس اور دفاتر میں تعینات افسران اور ملازمین نے اردلی روم میں پیش ہو کر اپنے مسائل بیان کیے۔ اس دوران افسران و ملازمین کو جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی سماعت کی گئی اور تحریری و زبانی جوابات کی روشنی میں سزا و جزا کے فیصلے کیے گئے۔

اردلی روم میں پیش ہونے والے 31 پولیس افسران و اہلکاروں کی طرف سے شوکاز کے تحریری جوابات جمع کرائے گئے۔ افسران اور اہلکاروں کی جانب سے تسلی بخش جواب ملنے پر 7 شوکاز نوٹسز فائل کیے گئے، جبکہ 16 اہلکاروں کو معمولی سزا (Minor Punishment) اور 8 اہلکاروں کو بڑی سزا (Major Punishment) دی گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ڈاکٹر فرخ علی نے اردلی روم کے دوران متعلقہ اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

ddac3d0b 9b79 40f6 aa1d cb07517112d3

Exit mobile version