Site icon Tashakur News

امریکی ورچوئل ایمبیسی کی ایران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت

امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے ہنگامی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری امریکی حکومت کی براہِ راست مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے روانگی کا منصوبہ بنائیں، کیونکہ پروازوں کی منسوخی اور فضائی نظام میں تعطل کسی بھی وقت پیدا ہو سکتا ہے۔
برلن میں شدید بارش اور برفباری سے فضائی نظام مفلوج، پروازیں منسوخ، ائیرپورٹ بند رکھنے کا اعلان

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو امریکی شہری اپنے گھروں یا کسی محفوظ مقام پر رہیں اور خوراک، پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا مناسب ذخیرہ رکھیں۔ ورچوئل ایمبیسی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگر حالات اجازت دیں تو امریکی شہری زمینی راستے کے ذریعے آرمینیا یا ترکیہ جانے پر غور کریں تاکہ محفوظ راستہ اختیار کیا جا سکے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ ہدایات شہریوں کی سلامتی کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Exit mobile version