Site icon Tashakur News

برلن میں شدید بارش اور برفباری سے فضائی نظام مفلوج، پروازیں منسوخ، ائیرپورٹ بند رکھنے کا اعلان

427115 8691581 updates

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شدید بارش اور برف باری کے بعد سرد موسم کے باعث پانی جم جانے سے فضائی نظام شدید متاثر ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز شہر میں موسلا دھار بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ کے رن وے پر پانی جم گیا اور طیاروں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات پیدا ہوئیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی اور فتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب، لاپتا افراد کی فہرستیں دہشتگردوں کی پشت پناہی کا ذریعہ بن گئیں

برف جمنے کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کئی پروازوں کی روانگی اور آمد بھی متاثر ہوئی۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ائیرلائنز کی ویب سائٹس سے رجوع کریں۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جمعہ (آج) بھی برلن ائیرپورٹ کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version