Site icon Tashakur News

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت میں طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور یکجہتی پر تفصیلی گفتگو

Screenshot 2026 02 01 230347

تربت — ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی، درپیش چیلنجز اور اہم قومی امور پر مفصل گفتگو کی گئی۔

پاک بحریہ کے شہید محمد شاہزیب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ یہ نشست نہایت معلوماتی رہی اور پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔

طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور یہ نشست ان کے خیالات اور رویّوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گی۔

نشست کے اختتام پر تمام شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور کی بیداری اور مثبت بیانیے کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Exit mobile version