Site icon Tashakur News

شدید برفباری میں بھی پاک فوج کے جوان ریلوے ٹریکس کی حفاظت پر مامور

بلوچستان میں شدید برفباری اور کٹھن موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان ریلوے لائنوں کی نگرانی اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کے مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوجی جوان برف باری میں بھی مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

ایسٹ زون پولیس کا گٹکے اور چھالیہ کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار

پاک فوج کے جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود ریلوے سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔

یہ عزم و حوصلہ دکھانے والے جوان قوم کے حقیقی فخر ہیں، جو دہشتگردی اور قدرتی آفات، دونوں محاذوں پر یکساں طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Exit mobile version