Site icon Tashakur News

بالی ووڈ اداکار ندیم خان گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

بالی ووڈ فلم دھرندر میں کام کرنے والے اداکار ندیم خان کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ طویل عرصے تک زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے تقریباً 10 سال تک متاثرہ خاتون کا جنسی استحصال کیا۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت پر حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا، چیئرمین پی سی بی

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہ سال 2015 میں ندیم خان کے گھر ملازمت کے لیے آئیں۔ ان کے مطابق اداکار نے شادی کا وعدہ کیا، جس کی بنیاد پر دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات قائم ہوئے۔ بعد ازاں جب اداکار نے شادی سے انکار کیا تو متاثرہ خاتون نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چونکہ مبینہ طور پر جسمانی تعلقات کا آغاز شکایت کنندہ کے گھر میں ہوا، جو مالوانی پولیس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس لیے ورسووا پولیس نے زیرو ایف آئی آر درج کر کے مقدمہ مالوانی پولیس کو منتقل کر دیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version