Site icon Tashakur News

گل پلازہ کی بیسمنٹ سیل ہونے سے قبل کلیئرنس کی ویڈیو منظرِ عام پر، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

Screenshot 2026 01 26 165929

کراچی کے گل پلازہ کو سیل کرنے سے قبل کلیئرنس آپریشن کے دوران بیسمنٹ کی ایک اہم ویڈیو موصول ہوئی ہے، جس میں داخلی اور خارجی راستوں کو تالے لگا کر بند دکھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گل پلازہ کی بیسمنٹ میں آنے اور جانے والے تمام راستے بند تھے اور دروازوں پر تالے لگے ہوئے پائے گئے۔
کراچی میں پانی چوری کے خلاف تاریخی اقدام، واٹر کارپوریشن کو سخت اختیارات، خصوصی ٹربیونل قائم

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گل پلازہ میں آگ بیسمنٹ سے لگی، جہاں رسائی محدود ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے گل پلازہ کا مکمل معائنہ کرلیا ہے جبکہ بیسمنٹ میں موجود دروازوں پر تالوں کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے ویڈیوز اور دیگر شواہد اعلیٰ حکام تک پہنچا دیے ہیں تاکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ 17 جنوری کی شب لگی تھی، جس کے نتیجے میں تقریباً 1200 دکانیں متاثر ہوئیں جبکہ عمارت کا ایک حصہ زمین بوس بھی ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ گل پلازہ کو آج باقاعدہ طور پر سیل کرکے مسمار کرنے کا آپریشن شروع کیا جائے گا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version