Site icon Tashakur News

سانحہ گل پلازہ: مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج، غفلت و لاپرواہی کی دفعات شامل

426072 7299891 updates

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ نبی بخش میں درج کیا گیا، جس میں غفلت اور لاپرواہی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ڈیووس میں ملاقات: صدر ٹرمپ کا وزیراعظم سے سوال، ’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟‘

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

دوسری جانب حکام کے مطابق سانحے میں جاں بحق ہونے والے 71 افراد میں سے اب تک 20 لاشوں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version