Site icon Tashakur News

پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کا فیصلہ، ایک ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری طلب

ccd logo

پنجاب میں جرائم کی روک تھام کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس مقصد کے تحت سی سی ڈی میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری طلب کر لی گئی ہے۔

حوصلے، یقین اور مستقل مزاجی کی جیت: زہران ممدانی کی کامیابی ایک مثال

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کی اسامیوں پر 450 اہلکار بھرتی کیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ مختلف اضلاع میں تعیناتی کے لیے 100 ڈرائیورز کی بھرتی بھی منصوبے میں شامل ہے۔ نئی بھرتیوں کے نتیجے میں کانسٹیبلز اور ڈرائیورز کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 49 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گرانٹ درکار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری کے بعد یہ سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے، جہاں حتمی منظوری کے بعد بھرتیوں کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نئی بھرتیوں سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا اور صوبے بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

Exit mobile version