Site icon Tashakur News

بنگلورو ایئرپورٹ پر کورین خاتون سے مبینہ جنسی ہراسانی، گراؤنڈ اسٹاف گرفتار

425904 4257457 updates

بھارت کے بنگلورو ایئرپورٹ پر ایک کورین خاتون کو مبینہ طور پر گراؤنڈ اسٹاف کے اہلکار کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
صدر ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، جوہری پروگرام بند نہ کیا تو کارروائی ہوگی

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ پیر 19 جنوری کو کوریا جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔ امیگریشن چیک مکمل کرنے کے بعد جب وہ ٹرمینل کی جانب بڑھ رہی تھیں تو گراؤنڈ اسٹاف میں شامل ایک شخص، جس کی شناخت محمد عفان کے نام سے ہوئی، ان کے پاس آیا اور ٹکٹ دکھانے کا مطالبہ کیا۔

خاتون کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ ان کے چیک اِن سامان میں مسئلہ ہے اور مشین نے اسی وجہ سے ایک مخصوص آواز پیدا کی ہے۔ شکایت میں بتایا گیا کہ عفان نے کہا کہ دوبارہ چیکنگ کا عمل طویل ہو سکتا ہے جس کے باعث ان کی پرواز چھوٹ سکتی ہے، تاہم الگ سے چیکنگ کے ذریعے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم انہیں مردوں کے واش روم کے قریب لے گیا، جہاں اعتراض کے باوجود اس نے مبینہ طور پر غیر اخلاقی طور پر چھوا۔ مزاحمت پر ملزم نے انہیں گلے لگا کر شکریہ کہا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

خاتون نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کو دی، جنہوں نے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بعدازاں پولیس نے ایئرپورٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا، جن میں ملزم کی قابلِ مذمت حرکت کی تصدیق ہوئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version