Site icon Tashakur News

گل پلازہ سانحہ: ملبے تلے لاشوں کی تلاش جاری، 86 افراد تاحال لاپتا، ڈی سی ساؤتھ

425897 7701979 updates

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سانحے میں 55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ 86 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور
ڈپٹی کمشنر کے مطابق عمارت کے اندر ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہو چکے ہیں، تاہم مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے کیونکہ بھاری مشینری کے استعمال سے عمارت کے مزید
گرنے کا خدشہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری عمارت کو ایک مرتبہ پھر سرچ کیا جا رہا ہے، جبکہ ملبہ ہٹنے کے بعد متاثرہ حصوں میں تفصیلی سرچنگ کی جائے گی۔

جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور ان کے اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا رہے ہیں، تاہم بعض باقیات ایسی ہیں جن سے ڈی این اے حاصل کرنا مشکل ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ عمارت کے دروازے بند ہونے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں مختلف افراد کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جن عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات موجود نہیں، انہیں نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اور اب تک 6 عمارتوں کو فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس دیے جا چکے ہیں۔

Exit mobile version