Site icon Tashakur News

کراچی میں ای چالان کا نیا نظام متعارف، موبائل ایپ کے ذریعے کارروائی کا آغاز

425444 4496566 updates

شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی کیمروں کے بعد اب موبائل فون ایپ کے ذریعے بھی ای چالان کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
عمران خان کو مرضی کا کھانا اور مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، صحت بالکل ٹھیک ہے: اعظم نذیر تارڑ

پولیس حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے، جس پر جلد ہی تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ یہ ایپ کراچی کے مجاز پولیس افسران کے ذاتی موبائل فونز میں ڈاؤن لوڈ کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران اگر کوئی پولیس افسر اپنے علاقے میں کسی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھے گا تو وہ اسی ایپ کے ذریعے تصویر لے گا۔ خودکار نظام کے تحت یہ تصویر براہِ راست ٹریفک پولیس کے ای چالاننگ افسر کو موصول ہوگی، جو تصدیق کے بعد متعلقہ گاڑی کا ای چالان جاری کرے گا۔

مزید بتایا گیا کہ ای چالان میں متعلقہ پولیس افسر کی شناخت بھی درج ہوگی، تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو بہتر بنانا اور شہریوں میں قانون کی پاسداری کو فروغ دینا ہے۔

Exit mobile version