Site icon Tashakur News

معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں کی عالمی مانگ میں اضافہ، وزیر اعظم شہباز شریف

425297 7076333 updates

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد ممالک طیاروں کے حصول کے لیے پاکستان سے رابطے میں ہیں، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی، عالمی تیل کی مارکیٹ اور امریکی معیشت پر خدشات

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر مزید غور کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹ جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اجلاس میں پرائیویٹ حج پالیسی 2027 تا 2030 کے مسودے کو مزید غور کے لیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر 2025 اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر 2025 کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں قلیل عرصے میں نمایاں پیشرفت کی ہے، معاشی استحکام حاصل کر لیا گیا ہے اور اب ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایم او یو سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

Exit mobile version