Site icon Tashakur News

راولپنڈی میں چار نئے پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ، رنگ روڈ منصوبہ مارچ میں مکمل ہوگا

punjab govt

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں اجلاس ہوا، جس میں شہر میں نئے ترقیاتی منصوبوں اور جاری کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ، سونا مہنگا ہو کر 4 لاکھ 73 ہزار روپے تک پہنچ گیا

اجلاس میں رنگ روڈ، مری روڈ کی توسیع اور ڈبل روڈ کے اختتام پر انڈرپاس کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ طے پایا کہ راولپنڈی میں چار نئے پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے، جن میں سے دو کچہری کے قریب اور دو جناح روڈ راجہ بازار پر تعمیر ہوں گے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے رنگ روڈ پروجیکٹ کے انٹرچینج کا بھی دورہ کیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رنگ روڈ کا 78 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ مارچ 2026 میں عوام کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔

Exit mobile version