Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے چیف مراد سونی کی قیادت میں 13 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، عوام اور پولیس کے درمیان تعاون، شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی روابط کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک چین داخلی سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے طویل ملاقات

وفد میں ڈپٹی چیف سی پی کے عقیق اقبال، عرفان ابوبکر، خرم حنینی، زیشان حبیب، محبوب علی، ڈاکٹر جہانزیب خان، محمد طبہ، عرفان سمانہ، فیصل رشید، علی گوڈیل، صائمہ مورکاس سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کو مزید وسعت دینے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ملاقات کے اختتام پر کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے وفد کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 01 07 at 5.22.47 PM

Exit mobile version