Site icon Tashakur News

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا معائنہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین کرکٹرز کے جاری تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کیمپ میں شامل 36 خواتین کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
تھانہ گلشنِ معمار پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ ملزم گرفتار

محسن نقوی نے خواتین کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹریننگ کے دوران بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور غذائیت سے بھرپور کھانا دینا یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کوچز آپ کی رہنمائی کر رہے ہیں، آپ نے صرف پوری محنت اور یکسوئی کے ساتھ ٹریننگ پر توجہ دینی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر جذبے اور عزم کے ساتھ فائٹ کریں، کبھی ہمت نہ ہاریں، عملی مشقوں، سٹیمنا اور اسٹرنتھ ٹریننگ پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ ایک مکمل فٹ پلئیر کا واضح فرق میدان میں نظر آتا ہے۔

کیمپ میں موجود کوچز نے چیئرمین پی سی بی کو تربیتی کیمپ میں جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ کیمپ کی سرگرمیوں کا آغاز صبح 6 بجے ہوتا ہے جبکہ شام 6 بجے تک فزیکل ٹریننگ، جم اور مختلف ایکسرسائزز کرائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ گراؤنڈ میں فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ سیناریو بیسڈ میچز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وہاب ریاض، عبدالرحمن، عمران فرحت، مینجر عائشہ جلیل اور دیگر کوچز بھی موجود تھے۔

Exit mobile version