Site icon Tashakur News

زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی چوری میں ملوث ملزم گرفتار پی ٹی سی ایل کی تانبے کی تار برآمد

WhatsApp Image 2026 01 02 at 4.32.36 PM

تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت وقاص ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان رینجرز (سندھ) ٹریننگ سنٹر میں بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس نمبر 33 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پی ٹی سی ایل کی جلی ہوئی تانبے کی تار برآمد کی گئی، جس کا وزن تقریباً 10 کلو 800 گرام ہے۔ برآمد شدہ مال کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 08/2026 بجرم دفعہ 379 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

Exit mobile version