Site icon Tashakur News

افغانستان میں موسمِ سرما کی پہلی بارش سیلاب سے کم از کم 17 افراد ہلاک

424358 9447043 updates

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں طویل خشک موسم کا خاتمہ ہوا، تاہم شدید بارشوں اور برف باری کے باعث سیلاب نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی

ترجمان کے مطابق سیلاب کے باعث کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے افغانستان کے وسطی، شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Exit mobile version