Site icon Tashakur News

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا بھارتی وزیرخارجہ کے مصافحے پر تبصرہ، شہباز شریف اور سی ڈی ایف کی پارٹنرشپ کی تعریف

424319 2994507 updates

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا مصافحہ اللہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو۔ انہوں نے شہباز شریف اور سی ڈی ایف کی پارٹنرشپ کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی پارٹنرشپ نے بھارت سے جنگ جیتی اور پاکستان کی معیشت بہتر کی، اور انہیں دور دور تک کوئی ایسا مخالف نظر نہیں آتا جو اس جوڑی کی وکٹ لے سکے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کا 14 رکنی وفد آئی جی سندھ سے ملاقات، تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی

ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ اسی پارٹنرشپ نے سفارت کاری کو عروج پر پہنچایا ہے اور دعا کی کہ یہ جوڑی پاکستان کے لیے مثبت نتائج دیتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل حل کرنے میں حکومت یا وزیراعظم کی انا سے زیادہ پاکستان کا مفاد بڑا ہے، اور بھارت کے حملے کے وقت تمام فریقین کو شامل کیا گیا۔

طلال چوہدری نے بھارتی وزیرخارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات اور مصافحے پر کہا کہ پچھلے مصافحے منافقت والے تھے، تاہم موجودہ مصافحہ اخلاص والا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا بھارت کے مقابلے میں وزن بڑھ گیا ہے اور بھارت نے جنگ اور بیانیے دونوں میں شکست کھائی۔

انہوں نے مشیراطلاعات کے پی اور عظمیٰ بخاری کے درمیان ہوئے اختلافات پر کہا کہ خواتین اور عوام کے ساتھ درست سلوک ہونا چاہیے اور ایسے لوگوں کو جواب دینا پڑتا ہے جو غنڈہ گردی کرتے ہیں۔

طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے موقف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کے مسائل پر بات چیت کے لیے ہم ہمیشہ تیار ہیں، چاہے یہ کسی مخصوص شخصیت یا کیس سے متعلق ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کہیں غائب نہیں، اس وقت نواز شریف کی قیادت میں حکومت ہے اور ہماری توجہ صرف کام پر ہے۔

Exit mobile version