Site icon Tashakur News

اداکارہ خوشی مکھرجی کا بھارتی ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

424194 1070565 updates

رئیلٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹس ولا سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بارے میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے لایا ہے۔
ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات

ایک حالیہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی مکھرجی نے کہا کہ ماضی میں سوریا کمار یادیو انہیں اکثر پیغامات بھیجا کرتے تھے، تاہم اب دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی۔ خوشی مکھرجی کے مطابق وہ کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں، تاہم ان کے پیچھے متعدد کرکٹرز رہے ہیں، جن میں سوریا کمار یادیو بھی شامل ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوریا کمار یادیو انہیں کافی عرصے تک میسجز کرتے رہے، لیکن اب رابطہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ اس معاملے پر بھارتی کرکٹ کپتان سوریا کمار یادیو کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو کی شادی 2016 میں دیویشا شیٹی سے ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

Exit mobile version