Tashakur News

کراچی سی ٹی ڈی نے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب ملزم گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کی کارروائی میں بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سلمان ولد بنارس خان کو گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق پشاور، خیبر پختونخوا سے ہے۔
شکارپور پولیس کی شاندار کارروائی دولہے سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کو انجام تک پہنچا دیا گیا

سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار ملزم غیر قانونی اسلحہ سندھ کے مختلف اضلاع تک سپلائی کر رہا تھا۔ آرڈرز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہوتے تھے۔ ملزم نے اسلحہ کی ترسیل کے لیے متعدد بار سندھ کا سفر کیا اور خیرپور و حیدرآباد میں دو پستول کی ترسیل کا اعتراف کیا۔

کارروائی کے دوران تین پستول اور 50 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے چلنے والا یہ منظم اسلحہ سپلائی نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے اور مزید سہولت کاروں اور سپلائرز کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ تفتیش جاری ہے اور دہشت گرد و جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2025 12 29 at 5.11.33 PM

Exit mobile version