Site icon Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اورنگی ٹاؤن تبلیغی اجتماع کا دورہ فول پروف سیکیورٹی ہدایات جاری

Screenshot 2025 12 26 192806

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اورنگی ٹاؤن میں منعقد ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
قائدآباد پولیس کا کامیاب آپریشن 3 منشیات فروش گرفتار 1.16 کلو چرس برآمد

دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے اجتماع گاہ کے سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ پولیس افسران نے انہیں سیکیورٹی پلان اور تعینات نفری کے بارے میں بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجتماع کے منتظمین سے ملاقات کر کے سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

سالانہ تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کے لیے کراچی پولیس کے 2300 افسران و ملازمان مختلف شفٹس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے اجتماع میں نمازِ جمعہ بھی ادا کی اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے کراچی پولیس کے عزم کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version