Site icon Tashakur News

میمن گوٹھ پولیس کا کامیاب آپریشن، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2025 12 25 at 4.30.14 PM

میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد ولد سعید خان کے نام سے ہوئی ہے۔

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور شہروں میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام سے زائد چرس اور فروخت کے لیے رکھی گئی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

میمن گوٹھ پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version