Site icon Tashakur News

رضویہ سوسائٹی پولیس کا کامیاب آپریشن اسٹریٹ کرائم کے تین ملزمان گرفتار

رضویہ سوسائٹی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت روہید ولد جاوید، ابو بکر ولد فیض محمد اور داؤد شاہ ولد ظاہر شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔
جمشید کوارٹرز پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ دو زخمی ایک گرفتار

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین پستول (ایک 9mm اور دو 30 بور) اور ایک موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version