Site icon Tashakur News

جمشید کوارٹرز پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ دو زخمی ایک گرفتار

ضلع ایسٹ کے تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کے ساتھ دوبدو فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق ملزمان کشمیر روڈ کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔”
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی کار لفٹنگ میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں جبکہ ایک ملزم بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل بمعہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے قانونی ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ ملزمان کی شناخت اور سابقہ کرمنل ریکارڈ جانچنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version