Site icon Tashakur News

قائمہ کمیٹی برائے مواصلات: وفاقی وزیر اور سینیٹر کے درمیان تلخ کلامی، چیئرمین مداخلت پر وزیر معذرت

423430 3540167 updates

قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں وفاقی وزیر عبد العلیم خان اور سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے؟” جس پر عبد العلیم خان نے جواب دیا، "آپ عزت کریں گے تو ہم آپ کی عزت کریں گے، آپ لوگ ذات پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔”

اقوام متحدہ کی رپورٹ: بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی، سندھ طاس معاہدے پر نیک نیتی سے عمل یقینی بنایا جائے

اس کے بعد دونوں ارکان کے درمیان لفظی جھڑپ میں شدت آ گئی، جس دوران عبد العلیم خان نے کہا "شٹ اپ” اور سینیٹر پلوشہ خان نے جواب میں کہا "یو شٹ اپ”۔ وزیر نے مزید کہا کہ "سارے زمانے کے بے ایمان یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔”

سینیٹر پلوشہ خان نے کمیٹی چیئرمین سے وزیر کی بدتمیزی پر رولنگ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "کیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لینا جرم ہے، میں نے صرف سوال پوچھا ہے۔”

لڑائی کے بعد چیئرمین کمیٹی نے مداخلت کی اور وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے معذرت کر لی۔ اس دوران سینیٹر پرویز رشید نے بیچ بچاؤ کی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام رہیں۔

Exit mobile version