Site icon Tashakur News

کورنگی زمان ٹاؤن میں حفاظتی دیوار نہ ہونے سے بزرگ شہری نالے میں جاں بحق

423260 7913656 updates

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک بزرگ شہری حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال جلد ختم ہونے کا امکان

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ کبڈی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جب متوفی اندھیرے میں اپنی سائیکل پر سامان لاد کر پیدل جا رہے تھے کہ اچانک نالے میں جاگرے۔ واقعہ گزشتہ شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت کالے خاں کے نام سے ہوئی، جو زمان ٹاؤن سیکٹر 34 تھری کے رہائشی تھے۔ متوفی کرائے کے مکان میں اپنے بچوں کے ہمراہ مقیم تھے اور ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ نالے کے اطراف حفاظتی دیوار نہ ہونا ہے۔ بزرگ شہری کی نماز جنازہ ادا کر کے تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نابینا اور خصوصی بچوں کے سینٹر اور اسکول کے سامنے موجود نالے کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات کی گئیں، تاہم صفائی اور حفاظتی اقدامات اب تک عمل میں نہیں آئے۔

Exit mobile version