Site icon Tashakur News

سڈنی حملہ: بھارتی شہری ساجد اکرم کی شناخت منظر عام، پاکستان پر الزام تراشی کی مذموم کوشش بے نقاب

423248 3340877 updates

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے حملے کے بعد بھارتی سفارتخانے کو پہلے دن سے حملہ آور ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید اکرم کی بھارتی شہریت کا علم تھا، تاہم بھارتی حکام نے جان بوجھ کر پاکستان پر الزام عائد کرنے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کیا۔

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کا مسلسل تیسرے روز پولیو کیمپس کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ

حملہ آور ساجد اکرم کا پاسپورٹ بھارتی سفارتخانے نے 24 فروری 2022 کو 10 سال کے لیے جاری کیا تھا۔ پاسپورٹ کی تصویر میں واضح طور پر تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا ذکر اور تاریخ تنسیخ 23 فروری 2032 لکھی ہوئی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے ساجد اکرم کو پاکستانی شہری ظاہر کرنے کی کوشش کی، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ تاہم اگلے ہی روز حقیقت سامنے آ گئی کہ حملہ آور پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی شہری تھا۔

برطانوی جریدے دی گارجین کے مطابق آسٹریلیا نے 2020 میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے دو اہلکاروں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں ملک بدر کیا تھا، اور وہ آسٹریلیا میں مقیم بھارتیوں کی پروفائلنگ میں ملوث تھے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث دہشتگرد ساجد اکرم بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے منسلک ہو سکتا ہے، اور اس نے چند روز قبل فلپائن کا سفر بھی کیا تھا۔

Exit mobile version