Site icon Tashakur News

نارتھ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 17 سالہ طالب علم جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور فرار

WhatsApp Image 2025 12 10 at 9.29.33 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں ایک دلخراش حادثے میں 17 سالہ طالب علم عابد واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ سرجانی کے قریب، سرجانی فور چورنگی کے الیکٹرک دفتر کے قریب پیش آیا۔

کورنگی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول میں غیر قانونی اڈے مسمار

ریسکیو ذرائع کے مطابق عابد اس وقت اپنے کیمپس جا رہا تھا کہ اچانک واٹر ٹینکر نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ موٹرسائیکل نیچے آنے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

کالج کے منتظم نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں ٹریفک متاثر ہوئی اور شہریوں نے حادثے کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Exit mobile version