Site icon Tashakur News

ڈی جی آئی ایس پی آر کا گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کا دورہ — طلبہ سے خصوصی گفتگو، شہداء کو خراجِ عقیدت

8

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق سوالات کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے انہیں پاک فوج کی ذمہ داریوں، قومی سلامتی اور موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو بھرپور عقیدت کے ساتھ خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔


Exit mobile version