Tashakur News

نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے مین ہولز پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں

نیپا کے قریب کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے کی المناک ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی مہم شروع ہوگئی ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں بڑی پیشرفت: بی آر اے کے اہم کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی 100 سے زائد فراریوں سمیت ریاست کے سامنے سرنڈر

علاقہ مکینوں نے گلشن اقبال ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز، گلیوں اور بازاروں میں ہر کھلے گٹر، ٹوٹی لائن اور کچرے کے ڈھیروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں کر دی ہیں۔ ان تصاویر پر ’’منجانب اہلِ علاقہ‘‘، ’’تلاشِ گمشدہ‘‘، ’’عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرو‘‘ اور دیگر طنزیہ جملے درج ہیں، جن کا مقصد مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھانا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود گٹروں کے ڈھکن نہیں لگائے گئے اور نہ ہی صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، جس کے باعث آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں۔

دوسری جانب گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کی ذمہ داری سے بری الذمہ قرار دے دیا، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تین سالہ ابراہیم نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا تھا، جس کے بعد شہری حلقوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


Exit mobile version