Site icon Tashakur News

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف اور پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کر دیا

2486782 asimmunir 1684758058 600x450 1

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے بعد صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز کے لیے پانچ سالہ مدت کی منظوری دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف بھی ہیں اور اب وہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کے پہلے عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دی، جو 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور ائیرچیف کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Exit mobile version