Site icon Tashakur News

کیڈٹ کالج پسرور میں پہلی سالانہ پریڈ کی شاندار تقریب، کور کمانڈر گوجرانوالہ مہمانِ خصوصی

Screenshot 2025 12 04 182221

کیڈٹ کالج پسرور میں پہلی سالانہ پریڈ کی پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر گوجرانوالہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر کالج کے پرنسپل، افسران اور کیڈٹس نے پرتپاک استقبال کیا۔

کورنگی میں پولیس کا کامیاب چھاپہ: مضر صحت گٹکا ماوا کی منی فیکٹری پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

تقریب میں کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، سینئر افسران اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
تقریب کا آغاز روایتی پریڈ سے ہوا، جس میں کیڈٹس نے اعلیٰ نظم و ضبط، عسکری مہارت اور روایات کا بہترین عملی مظاہرہ پیش کیا۔ کیڈٹس نے مارچ پاسٹ، فزیکل ٹریننگ اور جوڈو کراٹے کے زبردست مظاہرے بھی کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل کیڈٹ کالج نے کور کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت کیڈٹس کے لیے اعزاز اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔

Exit mobile version