Site icon Tashakur News

کسٹمز نے مس ڈکلئیرشن کی کوشش ناکام بنا دی 16 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریونیو بچا لیا

Screenshot 2025 12 03 172704

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے ایک بڑی مس ڈکلئیرشن کی کوشش ناکام بنا کر قومی خزانے کو 16 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریونیو نقصان سے بچا لیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کی بڑی کارروائی موبائل فون چوری میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان گرفتار 100 سے زائد مسروقہ فون برآمد

ایف بی آر کے مطابق کراچی کی کمپنی میسرز ان سنز کارپوریشن اور ان کے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز پاکستان شپنگ اینڈ لاجسٹکس کمپنی نے درآمدی کنسائنمنٹ میں غلط بیانی کی تھی۔ جبل علی کے راستے منگوائے گئے کنٹینر میں آٹو پارٹس کی تعداد اور لیپ ٹاپ کی تفصیلات ٹیکس بچانے کے لیے کم ظاہر کی گئی تھیں۔

ضبط شدہ سامان کی مالیت کا تخمینہ 19 کروڑ 30 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ایف بی آر نے کہا کہ درآمد کنندہ اور تمام سہولت کاروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر نے زور دیا کہ قومی محصولات کے تحفظ کے لیے مس ڈکلئیرشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف کڑی نگرانی جاری رہے گی۔

Exit mobile version