Site icon Tashakur News

سہراب گوٹھ پولیس کی بڑی کارروائی موبائل فون چوری میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان گرفتار 100 سے زائد مسروقہ فون برآمد

Screenshot 2025 12 03 172405

کراچی ایس ایچ او سہراب گوٹھ طفیل احمد بھٹو کی سربراہی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے قیمتی موبائل فون چوری اور چھیننے میں ملوث گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حب ریور روڈ پر کھڑی بس میں آگ بھڑک اُٹھی فائر بریگیڈ نے کارروائی کرکے شعلے بجھا دیئے

پولیس کے مطابق کارروائی ایوب گوٹھ میں کی گئی جہاں سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 100 سے زائد قیمتی اور مسروقہ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام موبائل فون کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے تھے جنہیں ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Exit mobile version