Site icon Tashakur News

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

921359 33925757

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے سات دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ دہشتگرد مارے گئے۔

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات، توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

دوسرا آپریشن سپن وام میں خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں ایک اور خارجی ہلاک ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے علاوہ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز وژن ’اعظم استحکم‘ کے تحت ملک کو غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔

Exit mobile version