Site icon Tashakur News

واٹر کارپوریشن کا 60 انچ ڈایا وال جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا فیصلہ، متاثرہ علاقوں میں پانی بند رہے گا

KWSB

xr:d:DAFGZLzySpE:830,j:1486965610,t:23010606

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں قائم پرانے اور بوسیدہ 60 انچ قطر کے وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب موجود اس خستہ حال لائن کی تبدیلی کا مقصد شہر میں پانی کی ترسیل کو مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنانا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی زیر صدارت آرڈرلی روم، متعدد اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی

کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک ہفتہ اور اتوار کے روز انجام دیا جائے گا۔ اس دوران متعلقہ لائن بند رہے گی جس کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ مرمتی سرگرمی کے دوران صدر ٹاؤن، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی اور لائنز ایریا میں پانی عارضی طور پر معطل رہے گا۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر پانی کے استعمال میں احتیاط کریں اور ضرورت کے مطابق پیشگی ذخیرہ کرلیں تاکہ مشکلات سے بچا جاسکے۔

Exit mobile version