Site icon Tashakur News

گڈاپ سٹی پولیس کا کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

WhatsApp Image 2025 11 24 at 5.19.48 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران گٹکا ماوا فروشی میں ملوث کیٹگری +A کے ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا۔

کیماڑی اتحاد ٹاؤن میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو گرفتار، ایک زخمی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے مضر صحت گٹکا ماوا اور فروخت کی گئی رقم برآمد ہوئی۔ ملزم مختلف علاقوں میں خفیہ طریقے سے گٹکا ماوا فروخت کرتا رہا ہے اور اس کا نام پولیس کی مطلوبہ فہرست +A میں شامل تھا۔

ملزم پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گڈاپ سٹی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Exit mobile version