Site icon Tashakur News

ڈی جی آئی ایس پی آر کی این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں طلباء و اساتذہ سے خصوصی ملاقات قومی دفاع میں کردار ادا کرنے کا عزم

Screenshot 2025 11 23 175724

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں ملک کی دفاعی اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کے الیکٹرک کی بجلی بندش سے کراچی کو نومبر میں 884 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا

طلباء نے کہا کہ نوجوان نسل ملکی دفاع میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنانے کے لیے فعال رہے گی۔

اساتذہ نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج ہر قومی سلامتی کے خلاف سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

شرکاء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانیوں اور کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی ترقی و استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version