Site icon Tashakur News

سندھ ہائیکورٹ بار میں وکلا کنونشن کا تنازعہ جنرل سیکرٹری نے عدالت کے باہر کنونشن کا اعلان کر دیا

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مرزا سرفراز نے آج وکلا کنونشن کرانے کا اعلان کیا ہے، تاہم ہائیکورٹ بار کے صدر سرفراز میتلو اور مینجنگ کمیٹی کے ممبران نے یہ کہتے ہوئے کنونشن منسوخ کر دیا کہ اعزازی سیکرٹری کو وکلا کنونشن بلانے کا اختیار نہیں تھا۔
بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

مرزا سرفراز نے اعلان کیا کہ ہر صورت وکلا کنونشن سندھ ہائیکورٹ کے باہر سڑک پر منعقد کیا جائے گا، جہاں 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلا اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

کنونشن کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ہائیکورٹ کے داخلی راستوں پر پولیس کمانڈوز اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار تعینات تھے، تاہم وکلا نے سندھ ہائیکورٹ کے گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو عدالت سے باہر نکال دیا۔

سکھر سے وکلا کا قافلہ بھی کنونشن میں شرکت کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچا، جہاں جنرل سیکرٹری مرزا سرفراز نے وکلا کا استقبال کیا۔

مرزا سرفراز نے کہا کہ ہمارا کنونشن نیو بار روم میں منعقد کرنا مقصود تھا، لیکن ہائیکورٹ بار کے صدر اور کچھ اراکین نے تحفظات کا اظہار کر کے کنونشن منسوخ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اقدام پرامن ہے اور آئین کی پاسداری و قانون کی حکمرانی کے لیے ہے، جبکہ اگر کسی نے کنونشن میں سبوتاژ کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوگی۔

Exit mobile version