Site icon Tashakur News

کورنگی میں پولیس کا ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن گھروں کی تلاشی اور متعدد افراد کی بایومیٹرک تصدیق

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر یہ کارروائیاں علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے کی جارہی ہیں۔
کراچی میں ایس آئی یو/سی آئی اے کی کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار

تھانہ کورنگی پولیس نے ایس ڈی پی او کورنگی کی نگرانی میں کورنگی لیبر کالونی میں کومبنگ آپریشن کیا، جہاں داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 16 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 01 دکان/ہوٹل/ڈھابہ کی چیکنگ بھی کی گئی۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں 35 افراد کی بایومیٹرک اور شناختی تصدیق کی گئی۔ سرچ کارروائی میں ایس ایچ او کورنگی، ایس ڈی پی او کورنگی، لیڈی پولیس، انٹیلیجنس اسٹاف اور تلاش ڈیوائس آپریٹرز نے حصہ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔

Exit mobile version