Site icon Tashakur News

کورنگی میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشنز، متعدد افراد کی بایومیٹرک تصدیق

ab8c4b17 c8ed 4de6 bab0 7fec1b4de114

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ آپریشنز ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے انجام دیے جا رہے ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بدین میں جدید ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کردیا

تھانہ کھوکھراپار پولیس نے ایس ڈی پی او سعودآباد کی نگرانی میں گیلانا آباد، حدودِ تھانہ کھوکھراپار کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران گھروں، دکانوں، ہوٹلوں اور ڈھابوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 55 افراد کی بایومیٹرک کے ذریعے شناخت اور ویریفیکیشن کی گئی۔

سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں ایس ڈی پی او سعودآباد، ایس ایچ او کھوکھراپار، لیڈیز پولیس اسٹاف، انٹیلیجنس اسٹاف اور تلاش ڈیوائس آپریٹرز سمیت دیگر افسران نے حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا، عوام کے تحفظ کو مضبوط بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کو یقینی بنانا ہے۔

Exit mobile version