Site icon Tashakur News

کراچی: کلاکوٹ میں اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2025 11 20 at 4.51.34 PM

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کلاکوٹ کے علاقے میں گزشتہ روز پیش آنے والے سبحان علی کے قتل کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم مزمل کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

سیالکوٹ ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 20 آئی فون اسمگل کرنے والا مسافر گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق مقتول کا مقدمہ الزام نمبر 371/2025، دفعہ 302/34 تھانہ کلاکوٹ میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے تکنیکی اور انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کے ذریعے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا، جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ مقتول کو ذاتی رنجش پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا گیا۔

ملزم کو مقدمہ بالا میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور تلاش جاری ہے۔

Exit mobile version